، پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کے آفیسرز کیخلاف  اچانک پولیس متحرک ، گھروں پر  چھاپے ،گرفتاریاں


، پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کے آفیسرز کیخلاف  اچانک پولیس متحرک ، گھروں پر …

لاہور ( شہزاد ملک سے )پنجاب  اوراسمبلی کاآئینی ، بحران ، پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کے آفیسرز کے خلاف  اچانک پولیس متحرک  ہو  گئی ، پنجاب اسمبلی  آفیسرز کی گرفتاریوں کے لئے پولیس کے  چھاپے ، بعض  اسمبلی آفیسرز کو حراست میں لے لیا گیا ۔  سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کے گھر کے باہر اچانک  پولیس تعینات کردی گئی ۔ پولیس  کے اہلکار     جی او آر میں سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی   کی رہائش گاہ پر تعینات کردیئےگئےجبکہ محمد خان بھٹی جی  او آر میں اپنی رہائش گاہ پر موجود نہیں وہ پہلے سے ہی  خفیہ مقام پر رہائش پذیر ہیں ۔ پولیس نے   سیکرٹری ا سمبلی محمدخان بھٹی کے  ساتھ تعینات اسمبلی کے 2 سیکیورٹی آفیسرز کو بھی  حراست میں لے لیا  ہے۔ علی ذیشان جونیئر سیکیورٹی اسسٹنٹ اور غلام مرتضی جونیئر سیکیورٹی اسسٹنٹ کو حراست میں لیاگیاہے ، دونوں سیکورٹی آفیسرز گریڈ 11 کے پنجاب اسمبلی کے آفیسرز ہیں ۔ سیکرٹری اسمبلی کے ساتھ تعینات ریسرچ آفیسر  شہباز احمد کو بھی پولیس نے حراست میں لیا ہے ، شہباز احمد گریڈ 17 کے پنجاب اسمبلی کے آفیسر ہے ۔ دوسری جانب  سپیکر پنجاب اسمبلی کے  پرسنل سٹاف آفیسر حمزہ کے گھر پر بھی پولیس نے چھاپہ مارا لیکن  انہیں حراست میں نہ لیاجاسکا ۔

 سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی کو پہلے بھی 3 ایم پی او کے تحت حراست میں لینے کی کوشش کی گئی تھی , سیکرٹری کوارڈینینش  عنائت اللہ لک کو گزشتہ دنوں3 ایم پی او کے تحت  حراست میں لے لیا گیا تھا, دونوں آفیسرز  ڈپٹی کمشنر کے خلاف  لاہور ہائیکورٹ میں قانونی ریلیف کے لئے   گئے تھے.

مزید :

الیکشنپنجاب اسمبلیعلاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

پنجاب کواپریٹوبورڈ فار لیکوڈیشن میں پراپرٹیز کی لیز اور فروخت کی اوپن آکشن،آمدن میں 100فیصد ریکارڈ اضافہ

پنجاب کواپریٹوبورڈ فار لیکوڈیشن میں پراپرٹیز کی لیز اور فروخت کی اوپن …    لاہور(جنرل …

Leave a Reply

Your email address will not be published.