آئندہ کوچز کی تیاری پاکستان میں ہی ہوگی،کیریج فیکٹری کو بھی اپ گریڈ کر رہے ہیں ، سعد رفیق


آئندہ کوچز کی تیاری پاکستان میں ہی ہوگی،کیریج فیکٹری کو بھی اپ گریڈ کر رہے …

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ آئندہ کوچز کی تیاری پاکستان میں ہی ہوگی،کیریج فیکٹری کو بھی اپ گریڈ کر رہے ہیں ۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ 56کوچز پاکستان پہنچ گئی ہے، کوچز خریداری میں تاخیر سے اخراجات زیادہ آئے، ریلوے کا منافع 18 سے 54 ارب تک پہنچایا،آئندہ کوچز کی تیاری پاکستان میں ہی ہوگی،کیریج فیکٹری کو بھی اپ گریڈ کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پروجیکٹ کو مکمل کیا،46 بوگیاں پاکستان آ چکی ہیں ، پروجیکٹ2017 میں بنایا، تاخیر ہونے سے اس کی لاگت بڑھ گئی ۔

وزیر ریلوے نے کہاکہ لوکوموٹوز کیلئے دوسرے ملکوںپر انحصار کرنا پڑ رہا ہے،پچھلے چار سال میں ایک بھی لوکو موٹوز کوچ نہیں خریدی گئی ہمارے ہاں پالیسیوں کا تسلسل نہیں، اداروں کو چلانا مشکل ہو گیا،ان کا کہناتھا کہ پی ٹی آئی کے چار سالہ دور میں ریلوے کا براحال ہو گیا۔

مزید :

قومیعلاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

فیصل آباد موبائل چوری پر زمیندار نے ملازم کو قتل کرکے خودکشی کا ڈرامہ رچا دیا

فیصل آباد، موبائل چوری پر زمیندار نے ملازم کو قتل کرکے خودکشی کا ڈرامہ رچا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *