آئین شکن صدر کے خط کا جواب کیسے دیں، شہباز شریف

اپوزیشن رہنما و مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا صدر مملکت عارف علوی سے نگراں وزیراعظم کی تقرری کیلئے موصول ہونے والے خط کے حوالے سے کہنا ہے کہ آئین شکن صدر کے خط کا جواب کیسے دیں۔

انہوں نے کہا کہ صدر، عمران خان اور ڈپٹی اسپیکر نے آئین شکنی کی ہے۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ ہم تو آئین پرعمل کررہے ہیں، یہ کیسے ممکن ہے کہ صدرکے غیرآئینی خط کا جواب دیں۔

انہوں نے سپریم کورٹ سے گزارش کی کہ وہ کہ فل کورٹ بنائیں، فل کورٹ میں آئین شکنوں کو سزا ملے، دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ اس وقت پوری دنیا کی نظریں ہماری سپریم کورٹ پر ہیں۔

واضح رہے کہ صدر عارف علوی نے نگراں وزیراعظم کی تقرری کیلئے عمران خان اور شہباز شریف کو خط لکھا ہے، نگراں وزیراعظم کی تعیناتی عمران خان اور اپوزیشن لیڈر کی مشاورت سے ہوگی۔

قواعد کے مطابق کسی ایک نام پر3 دن میں اتفاق نہ ہو تو دونوں شخصیات دو دو نام کمیٹی کو بھیجیں گی۔

کمیٹی اسپیکر قومی اسمبلی بنائیں گے، کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن کے 8 ارکان ہوں گے۔

حکومت اور اپوزیشن کی کمیٹی میں نمائندگی برابر ہوگی، کمیٹی ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹ پر مشتمل ہوگی۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

سندھ: وزیر تعلیم کی ہدایت پر پرائیویٹ اسکولز کے سربراہان کے سمپوزیم کا اہتمام

صوبائی وزیر تعلیم سید سردارعلی شاہ کی ہدایت پر والدین کی جانب سے بڑھتی ہوئی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *