آئی جی جیل خانہ جات کا بڑا اقدامفوری شفاف فیصلوں کیلئے کمیٹیاں بنا دیں


آئی جی جیل خانہ جات کا بڑا اقدام،فوری شفاف فیصلوں کیلئے کمیٹیاں بنا دیں

لاہور(جاوید اقبال سے)آئی جی جیل خانہ پنجاب ملک مبشر احمد خاں نے اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی اور فوری شفاف فیصلوں کےلئے کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔

قیدیوں کےلئے غذائی اشیاء کی بڑے پیمانے پر خریداری کیلئے اختیارات متعلقہ ریجنل ڈی آئی جی کے تحت 6 رکنی کمیٹی کے سپرد کر دیئے ہیں، جس میں میڈیکل آفیسر سمیت محکمہ خوراک سے بھی ایک نمائندہ شامل ہو گا۔

چھوٹے پیمانے پر خریداری کا عمل متعلقہ سپرٹینڈنٹ جیل کے تحت 3 رکنی کمیٹی کے ذریعے مکمل کیا جائے گا،اس کے ساتھ ساتھ خریداری کے عمل میں شکایات کے ازالے کے لئے بھی 3 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

تمام کمیٹیاں خریداری کے عمل اور شفافیت کیلئے مکمل طور پر ذمہ دار ہونگی،خریداری کا عمل مکمل ہونے پر ریٹ لسٹ صدر دفتر ارسال کی جائے گی۔

آئی جی جیل خانہ پنجاب ملک مبشر احمد خاں کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ خریداری کے عمل کو تیز ، بہتر اور شفاف بنانے کیلئے کیا گیا ہے تاکہ قیدیوں کو معیاری خوراک کی فوری فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

مزید :

علاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

لاہور ہائیکورٹ کی پنجاب کے عام انتخابات میں عدالتی افسران دینے کی معذرت 

لاہور ہائیکورٹ کی پنجاب کے عام انتخابات میں عدالتی افسران دینے کی معذرت  لاہور(ڈیلی پاکستان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *