آئی جی پنجاب  نے 44 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کردئیے

آئی جی پنجاب  نے 44 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کردئیے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان  نے نو ایس پیز  اور 35 ڈی ایس پیز  کے تقررو تبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی انویسٹیگیشن علامہ اقبال ٹاون  لاہور طاہر مقصود کو ایس پی اقبال ٹاون فیصل آباد ،ایس پی آپریشنز سٹی لاہور رضوان طارق کو ایس پی انویسٹیگیشن علامہ اقبال ٹاون لاہور،ایس پی انویسٹیگیشن سٹی لاہور حسن جاوید بھٹی کو ایس پی آپریشنز صدر لاہور ،ایس پی آپریشنز صدر لاہور حفیظ الرحمن بگٹی کو ایس پی سٹی  آپریشنز لاہور تعینات کر دیا گیا اور ایس پی انویسٹیگیشن سٹی لاہور کا اضافی  بھی دیا گیا ہے۔ایس پی ہیڈکوارٹر لاہور عمران احمد ملک کو ایس پی انویسٹیگیشن سول لائن لاہور تعینات کر دیا گیا اور ایس پی ہیڈکوارٹر لاہور کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ۔ایس پی انویسٹیگیشن  سی آر او لاہور محمد عمران کو ایس پی اینٹی رائٹ یونٹ لاہور تعینات کر دیا گیا اور ایس پی انویسٹیگیشن CRO لاہور کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ۔ایس پی لیگل شیخوپورہ ریجن غلام حسین کو ایس ایس پی لیگل لاہور ،ایس ایس پی لیگل لاہور آصف علی شیخ کو ایس پی لیگل شیخوپورہ ریجن ،ایس پی انویسٹیگیشن ون لاہور اعجاز رشید کو ایس ایس پی اکاونٹیبلیٹی برانچ لاہور تعینات کر دیا گیا۔

مزید :

جرم و انصافعلاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

پنجاب کا وہ ضلع جہاں طلاق اور خلع کے کیسز میں ہوشربا اضافہ ہوگیا

پنجاب کا وہ ضلع جہاں طلاق اور خلع کے کیسز میں ہوشربا اضافہ ہوگیا راولپنڈی(مانیٹرنگ …

Leave a Reply

Your email address will not be published.