آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور جنرل ساحر شمشاد مرزا ایوان صدر پہنچ گئے

فوٹو: فائل

نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر، نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد ایوان صدر پہنچ گئے۔

نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد ایوان صدر پہنچ گئے، جہاں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ان کی علیحدہ علیحدہ  ملاقات ہوئی۔

یاد رہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کی تقرری کی سمری آج صدر کو موصول ہوئی تھی جس کے بعد صدر عارف علوی نے لاہور میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اور پھر واپس اسلام آباد پہنچ گئے۔

بعد ازاں صدر مملکت عارف علوی نے سمری پر دستخط کردیے، صدر مملکت عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 243 کے تحت وزیراعظم کی ایڈوائس پر منظوری دی۔

نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس وزیر اعظم سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

ویب سے متنازع مواد ہٹانے کیلئے وزارتِ مذہبی امور کو 30 دن کی مہلت

—فائل فوٹو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور نے ویب سے متنازع مذہبی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *