آرمی چیف کا کراچی میں تیزبارش سے متاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سعودی عرب سے کراچی پہنچ گئے اور حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی کی سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے شہر کا فضائی دورہ کیا، آرمی چیف کو کراچی کی تازہ ترین صورتحال اور فوج کی جانب سے سول انتظامیہ کی بھرپور معاونت پر بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ریلیف اقدامات میں سول انتظامیہ کی عسکری معاونت کو سراہا اور کراچی کور کو ہدایت کی کہ کراچی کے عوام کی سہولت کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

کراچی آمد پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

لاہور میں تیز بارش، کئی مقامات پر ژالہ باری

لاہور کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش جبکہ کئی مقامات پر ژالہ باری بھی ہوئی۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *