آٹے کی قیمت مزید کم کرنے کا جائزہ لیا جائے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت

آٹے کی قیمت مزید کم کرنے کا جائزہ لیا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت  اجلاس ہو جس میں گندم کی خریداری کے ہدف اور آٹے کی قیمتون کا جائزہ لیا گیا ، وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ آٹے کی قیمتیں مزید کم کرنے کیلئے جائزہ لیا جائے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق  وزیر اعلیٰ نےاجلاس میں  کہا کہ  کم نرخوں پر آٹے کی فراہمی صوبے کے عوام کا حق ہے ، پنجاب کے عوام کو سستے آٹے کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائیں گے ، سابق حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث عوام پریشان ہیں ،  ہم نے بہترین حکمت عملی کے ساتھ عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے ۔ 

وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے جو کچھ ہمارے بس میں ہوا  ہم کریں گے ، آٹے کی قیمت مزید کم کرنے کیلئے جائزہ لیا جائے اور اس نیک کام میں  ایک لمحے کی بھی تاخیر نہیں ہونی چاہئے ،ریلیف ملنے سے عام آدمی  کو ٹھنڈی ہوا کا جھونکا میسر آئے گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے گندم کی غیر قانونی نقل و حرکت کو سختی سے روکنے کے احکامات  دیے ۔

مزید :

قومیالیکشنبزنسعلاقائیپنجاب




Source link

About Daily Multan

Check Also

عمران خان کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے پر ردعمل آگیا

عمران خان کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے پر ردعمل آگیا لاہور(ڈیلی پاکستان آن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *