احد رضا میراور سجل علی نے علیحدگی کی افواہوں کی تردید کردی

فائل فوٹو 

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی اداکار احد رضا میر اور سجل علی نے علیحدگی کی خبروں کی تردید کردی ہے۔

احد رضا میر اور سجل علی نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹس پر ایک برانڈ کی تشہیر کے لیے ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو میں دونوں ایک دوسرے کے ساتھ بہت خوش نظر آرہے ہیں۔

احد رضا میر نے اس ویڈیو کو اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’کیٹو جام اور ویگن وٹامنز، آج سے گھر میں صرف صحت مند طرز زندگی کے لیے صحت بخش کھانا ہوگا‘۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں سجل علی کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا کہ ’اس بارے میں آپ کیا کہتی ہیں ؟‘

جواب میں سجل علی نےاس ویڈیو کو اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’احد رضا میر، کیونکہ باہر سے اچھا لگنے کے لیے اندر سے بھی فِٹ ہونا پڑتا ہے‘۔

خیال رہے کہ احد رضا میر کی اپنی اہلیہ کی نئی فلم ’کھیل کھیل میں‘ کے پریمئر پر غیر موجودگی اور سوشل میڈیا پر بھی اس حوالے سے کسی قسم کا کوئی بیان نہ دینے اور اس کے بعد سجل علی کی بہن صبور علی کی شادی میں عدم شرکت کی وجہ سے اِن دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

اردن میں تعینات امریکی سفیر کا گلوکار کے ساتھ رقص

اردن میں تعینات امریکی سفیر ہینری ووسٹر نے معروف سیاہ فام گلوکار کے ساتھ رقص …

Leave a Reply

Your email address will not be published.