احد رضا میر کی دبئی ایکسپو2022 ءمیں شرکت پر سجل علی کے نعرے


پاکستانی اداکار و تھیٹر آرٹسٹ احد رضا میر کی جانب سے دبئی ایکسپو 2022ء میں شرکت کے دوران اہلیہ، اداکارہ سجل علی کے نام کے نعرے لگ گئے۔

سوشل میڈیا پر کل سے سجل علی اور احد رضا میر کی طلاق کی خبروں کے چرچے ہو رہے ہیں، دوسری جانب یہ خوبصورت جوڑا اپنی زندگی میں مصروف اور تقریبات میں شرکت کرتا ہوا تو نظر آ رہا ہے مگر اپنی طلاق کی خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کر رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر جہاں طلاق کی خبریں وائرل ہیں وہیں احد رضا میر کی جانب سے دبئی ایکسپو 2022ء میں شرکت کی ایک ویڈیو بھی انٹرنیٹ پر زیر گردش ہے جس میں اُن کے اسٹیج پر آنے پر شرکاء کی جانب سے  سجل علی کے نام کے نعرے لگائے گئے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اِن نعروں کے جواب میں احد رضا میر نے سب کا شکریہ ادا کیا ہے۔

دوسری جانب اس سے قبل سجل علی کی جانب سے بھی اسلام آباد میں ہونے والی یوم ِ پاکستان 23 مارچ کی تقریب میں شرکت کی گئی تھی۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

اُروشی روٹیلا نے ریشبھ پنت کے معاملے پر خاموشی توڑ کر سب کچھ واضح کردیا

فائل فوٹو بھارتی اداکارہ و رقاصہ اُروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *