اداکارہ صائمہ نور نے جوانی کی تصویر شیئر کردی


ماضی میں لالی ووڈ کی صفِ اول کی فلم اسٹار کا اعزاز پانے والی صائمہ نور نے مداحوں کیلئے ماضی کی ایک خوشگوار یاد شیئر کی ہے۔

54 سالہ اداکارہ نے حال ہی میں اپنی جوانی کی ایک تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے تصویر کی تفصیل بھی گانے کے بول کے ذریعے بتائی۔

اداکارہ صائمہ نے تصویر کے کیپشن میں ’اٹھارہ برس کی کنواری کلی تھی‘ لکھا۔

اداکارہ کی جانب سے تصویر کو دیے جانے والے کیپشن سے اندازہ ہوتا ہے کہ صائمہ نور کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر 1985 کی ہے۔

1967 کو پیدا ہونے والی اداکارہ نے 1985 تک 18 بہاریں دیکھ لی تھیں۔

یاد رہے کہ صائمہ نور نے 1990ء میں لالی ووڈ میں قدم رکھا اور بہت جلد پنجابی فلموں کی صفِ اول کی اداکارہ بن گئی تھیں اور آج بھی ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری سے لوگوں کے دلوں پر راج کرتی ہیں۔

معمر رانا کے ساتھ صائمہ کی فلم چوڑیاں نے کامیابیوں کے نئے ریکارڈ قائم کیے تھے۔

اس فلم کے ڈائریکٹر سید نور تھے بعد میں صائمہ اور سید نور کا تعلق مزید گہرا ہوتا گیا تھا۔

اداکارہ صائمہ نور نے ڈائریکٹر سید نور سے 2005ء میں شادی کر لی تھی لیکن انہوں نے 2007ء میں ایک پریس کانفرس میں اپنی شادی کا باقاعدہ طور پر اعلان کیا تھا۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

شاہ رخ خان کی رہائش گاہ پر سفارتکاروں کے اعزاز میں تقریب

بالی ووڈ کے کنگ خان، شاہ رخ خان نے حال ہی میں اپنی رہائش گاہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published.