ادیتی راؤ حیدری نے لگژری کار خرید لی، قیمت کیا؟


بالی ووڈ اداکارہ، رقاصہ اور گلوکارہ ادیتی راؤ حیدری لگژری کار اوڈی کا جدید ماڈل خریدنے والی سلیبریٹیز میں شامل ہوگئی ہیں۔ 

انہوں نے ایک کروڑ (بھارتی روپے) سے زیادہ مالیت کی نئی اوڈی کیو سیون ایس یو وی خرید لی ہے۔

کار کی چابی کی وصولی کے موقع پر کار برانڈ کے ممبئی ویسٹ میں واقع شو روم کی جانب سے سوشل میڈیا پر ان کی ایک تصویر بھی شیئر کی گئی ہے، جس میں وہ سرخ لباس میں ملبوس ہیں اور کار کی چابی اور گلدستہ وصول کررہی ہیں۔

یاد رہے کہ حالیہ مہینوں کے دوران بالی ووڈ کے جن دیگر سلیبریٹیز نے اوڈی کی جدید ماڈل کی کار خریدی ہے، ان میں شانیا کپور، تیجاسوی پرکاش اور اتھیا شیٹھی شامل ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ بالی ووڈ سلیبریٹیز میں یہ کار کافی پسند کیا جاتی ہے۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

اتھیا شیٹی کی شادی سے قبل تقریبات سے تصاویر سامنے آگئیں

بشکریہ انستاگرام بالی ووڈ کے معروف اداکار سنیل شیٹی کی اکلوتی صاحبزادی اور اداکارہ اتھیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *