ارباز خان کی گرل فرینڈ نے ملائیکہ کی تعریف کردی


ارباز خان کی گرل فرینڈ جارجیا اینڈریانی نے کہا ہے کہ ملائیکہ اروڑا سے کئی بار ملاقات ہوئی ہے، میں انہیں بہت پسند کرتی ہوں۔

ایک انٹرویو میں جارجیا کا کہنا تھا کہ میں ملائیکہ کی بہت قدر کرتی ہوں، انہوں نے صِفر سے کیریئر شروع کیا، وہ ماڈل تھیں اور پھر آج اس مقام پر پہنچی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے لیے وہ یقیناً قابل تعریف شخصیت ہیں، ارباز خان کی فیملی کے متعلق جارجیا کا کہنا تھا کہ وہ سب بہت اچھے لوگ ہیں، وہ بہت کھلے دل کے ہیں۔

یاد رہے کہ ارباز خان اور جارجیا پچھلے 4 برس سے ڈیٹنگ کر رہے ہیں، ارباز اور ملائیکہ کے درمیان 2017ء میں طلاق ہوگئی تھی جس کے بعد ان کی جارجیا سے ملاقات ہوئی۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ سے الگ ہونے والے شیلیش لودھا واجبات کے منتظر

رپورٹ کے مطابق یہ پہلا موقع نہیں کہ کسی کی ادائیگی کا چیک اس طرح …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *