اسلامپورہ لاہور میں خاتون انسداد ڈینگی ورکر کو ہراساں کرنیوالا ملزم سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار


اسلامپورہ لاہور میں خاتون انسداد ڈینگی ورکر کو ہراساں کرنیوالا ملزم سی سی ٹی …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) اسلامپورہ لاہور میں خاتون انسداد ڈینگی ورکر کو ہراساں کرنیوالا ملزم سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کرلیا گیا۔

پنجاب پولیس کے آفیشل فیس بک پیج پر ملزم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا کہ لاہور پولیس نے اسلام پورہ میں خاتون انسدادِ ڈینگی ورکر کو ہراساں کرنے والے ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے فوری ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔

پنجاب پولیس کی جانب سے مزید کہا گیا کہ  پنجاب پولیس خواتین کے ساتھ ہراسگی اور  تشدد جیسے واقعات پر زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائے ہوئے ہے۔ ملزم کو سخت سزا دلوائی جائے گی۔

مزید :

قومیعلاقائیپنجاب




Source link

About Daily Multan

Check Also

سٹیٹ بینک میں ڈیپازٹ کی مدت بڑھانے پر شکریہ ، حافظ طاہر اشرفی کا خادم الحرمین شریفین اور ولی عہد کیلئے پیغام

سٹیٹ بینک میں ڈیپازٹ کی مدت بڑھانے پر شکریہ ، حافظ طاہر اشرفی کا خادم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *