اسلام آباد تا سیالکوٹ، عمران خان نے ہوائی سفر کے لیے چھوٹا چارٹرڈ طیارہ استعمال کیا


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ کے جلسے میں شرکت کے لیے بھی ہوائی سفر کیا اور وہ اپنے رہنماؤں کے ساتھ اسلام آباد سے چھ نشستوں والے انتہائی ہلکے ایکلیپس 500 طیارے میں سیالکوٹ پہنچے۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق عمران خان نے سفر کے لیے Eclipse 500 چارٹرڈ طیارہ استعمال کیا۔

 ایوی ایشن ذرائع کے مطابق چارٹرڈ طیارے نے ہفتے کی شام 6 بجکر 20 منٹ پر اسلام آباد ایئرپورٹ سے ٹیک آف کیا، طیارے نے 6:55 بجے سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی۔

ایوی ایشن سیالکوٹ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی اور شہباز گل اسلام آباد سے عمران خان کے ہمراہ سیالکوٹ پہنچے۔

 طیارے کے اسلام آباد سے سیالکوٹ کے سفر کے لیے فلائٹ کوڈ EA50 استعمال کیا گیا۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

عالمی اقتصادی فورم، بلاول بھٹو کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات

تفتیشی اداروں میں حکومتی مداخلت سے متعلق ازخود نوٹس کیس میں ایف آئی اے کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published.