جی ایس پی اسکیم کے لیے پاکستان کی مسلسل حمایت پر جرمنی کا شکریہ ادا کرتے ہیں، سید نوید قمر
وفاقی وزیر تجارت و سرمایہ کاری سید نوید قمر یورپی یونین کے دورہ کے سلسلہ میں جرمنی کے سرکاری دورے پر ہیں۔ انہوں نے جمعہ کو جرمن وفاقی دفتر خارجہ کا دورہ کیا، جہاں پر جرمنی کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور ڈاکٹر ٹوبیاس لینڈر نے ان کا استقبال کیا۔