اسلام کیلئے شوبز چھوڑنے والی صنم چوہدری کا عید پیغام


دینِ اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے والی سابقہ اداکارہ صنم چوہدری نے عیدالفطر پر اُمتِ مسلمہ کے لیے خصوصی پیغام جاری کردیا۔

صنم چوہدری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے ویڈیو پیغام میں کہا کہ عید کا دن خوشیوں بھرا اور سب کے جمع ہونے کا دن ہوتا ہے، اگر یہ رمضان میں نے اور آپ نے اپنے ایمان کے ساتھ اپنا احتساب کرتے ہوئے اور تقویٰ کرتے ہوئے گزارا تو ہی ہم عید کو اس کی اصل روح کے مطابق منا پائیں گے۔

اداکارہ نے کہا ہم نے ماہِ رمضان کے پورے روزے رکھے، اللّٰہ کے لیے سب کو معاف کیا، درگزر کیا، احسان کیا، غریبوں کو کھانا کھلایا، ہم نے اپنے گناہوں کی سچے دل سے توبہ کی، تو یہ عید کا دن اللّٰہ تعالیٰ کا ہم سب پر انعام ہے۔

اُنہوں نے اپنے تمام فالوورز سے مخاطب ہوتے ہوئے سوال کیا کہ آپ اس عید  پر کیا مانگیں گے؟ ہدایت مانگیں گے، شفا مانگیں گے یا اپنے ملک پاکستان کی ترقی اور سلامتی مانگیں گے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں صنم چوہدری نے مزید کہا کہ میں اللّٰہ تعالیٰ سے دعا کرتی ہوں کہ اس رمضان کے مہینے میں جو میں نے عزم کیا ہے، اللّٰہ تعالیٰ مجھے اس پہ ثابت قدمی دے، آمین۔

آخر میں اُنہوں نے اپنے تمام چاہنے والوں کو دلی عید مبارک دی۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس صنم چوہدری نے اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ سے الگ ہونے والے شیلیش لودھا واجبات کے منتظر

رپورٹ کے مطابق یہ پہلا موقع نہیں کہ کسی کی ادائیگی کا چیک اس طرح …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *