اسلحہ کے زورپر شہری سے موٹرسائیکل چھیننے والا ملزم  سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار،تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے

اسلحہ کے زورپر شہری سے موٹرسائیکل چھیننے والا ملزم  سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد …

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) گارڈن ٹاؤن پولیس نے اسلحہ کے زور پر شہری سے موٹرسائیکل چھیننے والے ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اے ایس پی گارڈن ٹاؤن عقیلہ نقوی کی سربراہی میں ایس ایچ او  گارڈن ٹاؤن  عمران انوار نے اپنی ٹیم کے ہمراہ  کارروائی  کرتے ہوئے ڈکیتی اور موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں میں ملوث خطرناک ملزم گرفتار کرلیا۔ملزم یوسف سے گن پوائنٹ پر چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ہے۔ملزم نے  ساتھیوں کے ہمراہ گن پوائنٹ پر ڈکیتی و رابری کی متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ایس ایچ او گارڈن ٹاؤن عمران انوار کے مطابق ملزم کو خفیہ معلومات اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ملزمان چھینی گئی موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ تبدیل کر کے وارداتیں کرتے تھے۔ملزم مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن صاعد عزیز نے ملزم ک گرفتاری پر ایس ایچ او گارڈن ٹاؤن عمران انوار اور انکی ٹیم کو  شاباش دی ہے۔انکا کہنا تھاکہ 

شہریوں کی جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

مزید :

جرم و انصافعلاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا صوبے بھر میں انسداد ڈینگی کیلئے مؤثر مہم چلانے کا حکم 

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا صوبے بھر میں انسداد ڈینگی کیلئے مؤثر … لاہور …

Leave a Reply

Your email address will not be published.