اشتعال انگیز تقریر، بغاوت کے مقدمات میں کیپٹن (ر) صفدر پر فرد جرم عائد


پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پر اشتعال انگیز تقریر اور بغاوت کے الگ الگ مقدمات میں فرد جرم عائد کردی گئی۔

لاہور کی مقامی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر کے مقدمے میں مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر پر فرد جرم عائد کی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے کیپٹن (ر) محمد صفدر کے خلاف کیس میں فردِ جرم عائد کی۔ ملزم نے صحت جرم سے انکار کیا جس پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے 10جون کو مقدمے کے گواہوں کو طلب کر لیا۔

کیپٹن (ر) محمد صفدر کے خلاف تھانا اسلام پورہ میں اشتعال انگیز تقاریر کا مقدمہ درج ہے۔

دوسری جانب ایک اور مقدمے میں گوجرانوالہ کی عدالت نے کیپٹن (ر ) محمد صفدر اور ایم پی اے عمران خالد بٹ پر فرد جرم عائد کردی، جس میں دونوں لیگی رہنماؤں نے صحت جرم سے انکار کردیا۔ عدالت نےمقدمہ کی سماعت 20 جون تک ملتوی کردی۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

بلاول صاحب! حقائق قبول کیجئے، ضمنی الیکشن سے مت ڈریے، حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *