اغواء برائے تاوان کے ملزمان سے پولیس مقابلہ، ایک ملزم ہلاک دوسرا زخمی، مغوی نوجوان بازیاب

اغواء برائے تاوان کے ملزمان سے پولیس مقابلہ، ایک ملزم ہلاک دوسرا زخمی، مغوی …

سرگودھا(ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس نے تاوان کے لیے اغوا ہونے والے 26 سالہ نوجوان کو پولیس مقابلے کے بعد بازیاب کروالیا ،پولیس مقابلے میں ایک ملزم مارا گیا جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

 ڈی پی او سرگودھا ڈاکٹر رضوان احمد نے واقعہ کی تفصیلات بارے بتایا کہ پولیس کو اطلاع ملی کہ محمد  مزمل  کو اسلحہ کے زور پر چارکس نامعلوم افراد نے اس وقت اغواء کیا جب وہ پولٹری فارم پر جارہا تھا۔ ملزمان نے مغوی کے بھائی سے رابطہ کرکے تاوان کا مطالبہ کیا۔ گذشتہ روز پولیس کو اطلاع ملی کہ مغوی اور ملزمان تھانہ جھال چکیاں کے علاقہ میں موجود ہیں جس پر خصوصی پلان تشکیل دیا گیا جس کے تحت پولیس نے ریڈ کیا تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر سیدھی فائرنگ شروع کرد ی۔ پولیس نے حق حفاظت خوداختیاری کے تحت ہوائی فائرنگ کی۔ فائرنگ کا سلسلہ بند ہونے پر پولیس نے مغوی مزمل کو بازیاب کروا لیا جو کہ زنجیروں میں بندھا ہوا تھا جبکہ اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ملزم عرفان کو گرفتارکرلیا ملزم کے قبضہ سے تاوان کیلئے ادا کی گئی رقم 3لاکھ روپے بھی برآمدکرلی گئی۔

ڈاکٹر رضوان احمد کے مطابق  ملزمان کے دیگر ساتھی جائے وقوعہ سے فرارہوگئے جن کی گرفتاری کیلئے ناکہ بندی کروائی گئی اور پولیس کو ہائی الرٹ کیا گیا۔ تھانہ کوٹ مومن کے علاقہ چک نمبر12پولیس پارٹی ناکہ بندی پر موجود تھی کہ موٹرسائیکل پر سواردو مسلح اشخاص آئے جن کو روکنے کی کوشش کی گئی لیکن انہوں نے پولیس پارٹی پر سیدھی فائرنگ شروع کردی اور باغ میں گھس گئے پولیس نے حق حفاظت خود اختیاری کے تحت ہوائی فائرنگ کی 20/25منٹ بعد فائرنگ کے اختتام پر دوران سرچ آپریشن نعش ملی جس کے بعد میں شناختی عامر شہزاد ولد عبدالستار سکنہ فروکہ تحصیل ساہیوال ہوئی جو کہ اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا تھا ملزم سابقہ ریکارڈر اور اغواء برائے تاوان کے مقدمہ میں ملوث تھا۔ملزم کے پاس سے پولیس نے موٹرسائیکل، ایک لاکھ نقدی اور بندوق12بور رپیٹر قبضہ میں لے لی ہے۔ بقیہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیکر چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مزید :

جرم و انصافعلاقائیپنجابسرگودھا




Source link

About Daily Multan

Check Also

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا صوبے بھر میں انسداد ڈینگی کیلئے مؤثر مہم چلانے کا حکم 

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا صوبے بھر میں انسداد ڈینگی کیلئے مؤثر … لاہور …

Leave a Reply

Your email address will not be published.