اقتدار کا حصول سیاسی جماعتوں کا مرکز و محور نہیں ہونا چاہیے، طاہر بزنجو

فوٹو: فائل

نیشنل پارٹی بلوچستان کے سینیٹر طاہر بزنجو نے کہا ہے کہ اقتدار کا حصول سیاسی جماعتوں کا مرکز اور محور ہونا ہی نہیں چاہیے۔

اسلام آباد میں معروف دانشور اور مصنف راجا انور کی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب میں طاہر بزنجو نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل پائیدار اور مستحکم جمہوریت میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن منصفانہ ہونے چاہئیں، چاہے کوئی بھی جیت جائے، اقتدار کا حصول سیاسی جماعتوں کا مرکز و محور نہیں ہونا چاہیے۔

طاہر بزنجو نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتیں اقتدار کے لیے طاقتور حلقوں کی طرف دیکھیں گی تو تماشا لگا رہے گا۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

واپسی کیلئے کسی لیگی رہنما کی اجازت نہیں چاہیے، نوازشریف کا حکم کافی ہے، اسحاق ڈار

اسحاق ڈار – فوٹو: فائل پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published.