الخدمت فاؤنڈیشن نے تعمیرِ وطن پروگرام کے تحت سیلاب متاثرہ علاقوں میں 4 ہزار گھروں کی تعمیر میں معاونت کا آغاز کر دیا


الخدمت فاؤنڈیشن نے تعمیرِ وطن پروگرام کے تحت سیلاب متاثرہ علاقوں میں 4 ہزار …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) الخدمت فاؤنڈیشن نے تعمیرِ وطن پروگرام کے تحت سیلاب متاثرہ علاقوں میں 60 کروڑ روپے کی لاگت سے 4 ہزار گھروں کی تعمیر میں معاونت کا آغاز کر دیا۔ اس حوالے سے جنوبی پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ میں مزید 100 بے گھر سیلاب متاثرین میں مکانات کی تعمیر و مرمت میں معاونت کے لئے رقوم کے چیک تقسیم کئے گئے۔ الخدمت نے ابتدائی طور پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 4 ہزار مکانات کی تعمیر میں معاونت کا منصوبہ بنایا ہے۔ ایک گھر کےلیے ڈیڑھ لاکھ روپے کی معاونت کی جائے گی اور پہلے مرحلے میں جنوبی پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں جہاں جہاں پانی اتر گیا ہے، وہاں بےگھر سیلاب متاثرین کو تعمیراتی سامان (جی آئی شیٹس، آئرن ٹی گارڈر، بلاک، اینٹیں وغیرہ)کی خریداری کے لئے رقم فراہم جارہی ہے۔ یہ رقم سیلاب متاثرین کو 3 اقساط میں مرحلہ وار ادا کی جائے گی۔ گھروں میں معاونت کے کام کی رپورٹنگ، مانیٹرنگ اور آڈٹ کےلیے متاثرین کو رقوم ان کے بینک اکاؤنٹس میں جمع کروائی گئی ہیں اور جن متاثرین کے بینک اکاؤنٹس موجود نہیں تھے، ان کے بینک اکاؤنٹس کھلوانے کا اہتمام بھی کیا گیا  تاکہ اس بات کو بھی یقینی بنایا جاسکے کہ گھر کی تعمیر کے لئے دی جانے والی رقم اسی مقصد کے لئے ہی استعمال ہو۔

گھروں کی تعمیر کےلیے معاونت کےلیے متاثرہ علاقوں میں سروے کا انعقاد کیا گیا جس میں ترجیحاً بیوہ خواتین، معذور افراد، مزدور طبقہ اور چھوٹے زمینداروں کو شامل کیا گیا۔ جنوبی پنجاب میں اس سے پہلے اب تک 120 گھروں کی تعمیر و مرمت میں معاونت کا کام مکمل کیا جاچکا ہے. 

تقریب میں شریک ناڑی جنوبی سے ایک بیوہ خاتون بختو مائی نے کہا کہ ان کے چار بچے ہیں جن کی کفالت وہ بہت مشکل سے کر رہی ہیں۔ بارشوں اور روت کوہی کے ریلے سے گھر گرنے کے بعد ان کی زندگی مزید تنگ ہوگئی تھی ۔ الخدمت کی ٹیم نے پہلے بھی ہماری مدد کی تھی ہمیں راشن اور خیمہ دیا تھا اور اب گھر بنانے کےلیے رقم بھی دے رہے ہیں جس کےلیے میں اور میرے بچے بہت خوش ہیں۔

الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے نائب صدر ڈاکٹر محمد مشتاق مانگٹ نے سیلاب متاثرین میں چیک تقسیم کیے اور بتایا کہ گھر کی چھت ہر انسان کی بنیادی ضرورت ہوتی ہے، حالیہ سیلاب میں بھی الخدمت فاؤنڈیشن نے ابتدا ہی سے کھلے آسمان تلے شب و روز گزارنے پر مجبور متاثرین کو خیمے، ترپالیں اور پلاسٹک شیٹس فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ محفوظ مقامات کی نشاندہی  کے بعد خیمہ بستیاں قائم کیں اور اب ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں کے بعد بحالی و تعمیرِ نو میں بھی گھروں کی تعمیر میں معاونت الخدمت تعمیر وطن پراجیکٹ کا اہم جزو ہے۔ 

مزید :

قومیعلاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

عمران خان کا اسمبلیوں سے نکلنے کا اعلان پنجاب سے بھی استعفے آنا شروع ہو گئے

عمران خان کا اسمبلیوں سے نکلنے کا اعلان ، پنجاب سے بھی استعفے آنا شروع …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *