الیکشن کمیشن کا فواد چودھری کو توہین کا ایک اور نوٹس بھجوانے کا فیصلہ


الیکشن کمیشن کا فواد چودھری کو توہین کا ایک اور نوٹس بھجوانے کا فیصلہ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کو توہین الیکشن کمیشن کا ایک اور نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ رہنما تحریک انصاف فواد چودھری ادارہ جاتی توہین کے مرتکب ہوئے، ان کا بیان الیکشن کمیشن ملازمین اور ان کے خاندان کیلئے دھمکی ہے۔ فواد چودھری کے خلاف پہلے بھی توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر سے متعلق کیس زیر سماعت ہے، الیکشن کمیشن رہنما تحریک انصاف کو عدم پیشی پر اشتہاری قرار دینے کا عندیہ بھی دے چکا ہے۔

واضح رہے فواد چودھری کو آج صبح پولیس نے لاہور سے گرفتار کر کے اسلام آباد منتقل کیا تھا، لاہور ہائیکورٹ نے فواد چودھری کو ہر صورت آج شام 6 بجے عدالت پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

مزید :

اہم خبریںقومیعلاقائیپنجاب




Source link

About Daily Multan

Check Also

پی ٹی آئی سے نکالی جانیوالی عظمیٰ کاردار کس جماعت میں شامل ہو گئیں؟ بڑی خبر

پی ٹی آئی سے نکالی جانیوالی عظمیٰ کاردار کس جماعت میں شامل ہو گئیں؟ بڑی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *