الیکشن ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں ہوا،درخواستیں خارج کی جائیں ،حمزہ شہباز کا لاہور ہائیکور ٹ میں تحریری جواب


الیکشن ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں ہوا،درخواستیں خارج کی جائیں ،حمزہ شہباز …

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ پنجاب کے الیکشن کیخلاف درخواستوں پر حمزہ شہباز نے لاہور ہائیکورٹ میں تحریری جواب جمع کر ادیا ہے ،جس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن ہائیکورٹ کی روشنی میں آئین و قانو ن کے تحت ہوا، درخواستوں کو جرمانے کیساتھ خارج کیا جائے۔

نجی ٹی وی سما ءکے مطابق حمزہ شہباز نے 16صفحات پر مشتمل جواب وکیل کے ذریعے عدالت میں جمع کرایا ہے ،وزیر اعلیٰ پنجاب نے الیکشن کے خلاف درخواستوں کو جرمانے کے ساتھ خارج کرنے کی استدعا کی ہے درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے آرٹیکل 63کی تشریح سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب کا الیکشن ہو چکا تھا اس لیے اس تشریح کا اطلاق ماضی پر نہیں ہوتااورسابق گورنر پنجاب کی جانب سے وزیر اعلیٰ کے الیکشن پر چھان بین غیر قانونی ہے ۔

مزید :

قومیعلاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر لاہور(ڈیلی پاکستان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *