امیتابھ کی جانب سے ابھیشک کی نئی آنے والی فلم دسویں کے ٹریلر کی تعریف


بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے اپنے بیٹے ابھیشک بچن کی نئی آنے والی فلم دسویں کے ٹریلر دیکھ کر اسکی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ابھیشک کا یہ پروجیکٹ گزشتہ پروجیکٹ سے کافی مختلف اور اچھا ہے۔

انہوں نے بیٹے کو پیار سے بھیو کہتے ہوئے کہا کہ میری محبتیں آپکی اس کامیابی پر اور میری دعائیں آپکے ساتھ ہیں۔ 

واضح رہے کہ فلم دسویں کا ٹریلر بدھ کو جاری ہوا اور یہ فلم 7 اپریل کو سینما پر نمائش کے لیے جاری ہوگی۔

اس فلم میں ابھیشک کو ایک سزا یافتہ وزیراعلیٰ کے طور پر پیش کیا گیا ہے اور وہ جیل میں دسویں جماعت کی تعلیم کی تکمیل کا فیصلہ کرتے ہیں۔

اداکارہ نمرت کور کو انکی بیوی اور یامی گوتم کو بطور آئی پی ایس آفیسر دکھایا گیا ہے۔

فلم کی ڈائریکشن توشر جٹولا نے دی ہے جو اس سے قبل ہندی میڈیم، ستری اور ممی کی ہدایت کاری کرچکے ہیں۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

پسوڑی کا جادو ارجیت سنگھ کے سر چڑھ کر بولنے لگا

فائل فوٹو پسوڑی کا جادو ارجیت سنگھ کے سر چڑھ کر بولنے لگا، انہوں نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *