انتظامیہ کی غفلت وزیراعظم کے حلقے میں نیا نویلا دولہا جان کی بازی ہار گیا

انتظامیہ کی غفلت، وزیراعظم کے حلقے میں نیا نویلا دولہا جان کی بازی ہار گیا

میانوالی (غلام نبی) وزیراعظم کے حلقہ انتخاب میں انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے رکھی سے تعلق رکھنے والا دولہا جان کی بازی ہارگیا۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کے حلقہ انتخاب میں نمل کے علاقے میں ترقیاتی کام جاری ہیں اور وادی نمل میں ڈھبہ کرسیال سے ڈھوک میانی تک بننے والی سڑک پر روڑہ ڈالنے کے بعد مختلف مقامات پر پلیاں بنائی جارہی ہیں ، ڈھوک مہرمحمد کے قریب بھی ایک پلی بنا کر چھوڑدی گئی لیکن ٹھیکدار کی غفلت ، محکمہ ہائی ویز کی خاموشی اور متعلقہ حکام کی طرف سے بازپرس نہ ہونے کی وجہ سے اس کے اطراف مٹی ڈالنے کی کوشش نہیں کی گئی جس کی وجہ سے موٹرسائیکل سوار محمد عرفان حادثے کا شکار ہوکر جان کی بازی ہار گیا۔

بتایاگیا ہے کہ محمد عرفان جو کہ گڈز ٹرانسپورٹ کے شعبے سے وابستہ تھا، گزشتہ روز ہی اس کی شادی ہوئی اور جنازے کے روز ولیمہ ہونا تھا لیکن خوشیوں بھرا گھر ماتم میں بدل گیا۔ خاندانی ذرائع نے بتایا کہ شادی کے بعد دولہا اپنے بہن کو ڈھوک ایوب پر  اس کے گھر چھوڑنے گیا تھا لیکن راستے میں موت کو گلے لگالیا۔ عینی شاہدین  کا کہنا ہے کہ جس جگہ پر حادثہ ہوا، وہاں نہ تو  سڑک زیر تعمیر ہونے کا کوئی سائن بورڈ تھا اور نہ ہی کسی قسم کی رکاوٹ لگا ئی گئی تھی۔

موت کی اطلاع ملنے کے بعد اس کے دوست احباب اورعلاقے کے دیگر نوجوانوں نے گزشتہ روز ہونیوالی شادی کی ویڈیوز شیئرکرکے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ 

مزید :

علاقائیپنجابمیانوالی




Source link

About Daily Multan

Check Also

آئی جی جیل خانہ جات کا بڑا اقدامفوری شفاف فیصلوں کیلئے کمیٹیاں بنا دیں

آئی جی جیل خانہ جات کا بڑا اقدام،فوری شفاف فیصلوں کیلئے کمیٹیاں بنا دیں لاہور(جاوید …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *