انتظامیہ کے لوگ بھی سیلفیاں بناتے رہے، یہ مجرمانہ غفلت تھی، مری ہوٹل ایسوسی ایشن نے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا

انتظامیہ کے لوگ بھی سیلفیاں بناتے رہے، یہ مجرمانہ غفلت تھی، مری ہوٹل ایسوسی …

راولپنڈی (ویب ڈیسک) مری ہوٹل ایسوسی ایشن کے سیکرٹری راجہ یاسر نے دعویٰ کیا ہے کہ انتظامیہ کے اہلکار بھی سیلفیاں بنا رہے تھے، پلاننگ ہوتی تو خراب موسم میں مری کی اموات سے بچا جاسکتا تھا، یہ مجرمانہ غفلت ہے، اس پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہیے۔ 

راجہ یاسر نے بتایا کہ جب مری کو سیاحوں کیلئے بند کرنے کا اعلان ہوا تو لوگ آدھے راستے سے مڑنے لگے حالانکہ مری کے آدھے ہوٹل خالی پڑے تھے۔خیال رہے کہ مری میں شدید برفباری اور سیاحوں کے رش نے انسانی المیہ جنم دیا اور گاڑیوں میں پھنسے کئی سیاح موت کے منہ میں چلے گئے۔

مری میں شدید برفباری اور سیاحوں کے رش کی وجہ سے صورتحال انتہائی خراب ہوگئی اور 20 سے زائد افراد کی گاڑیوں میں اموات کے بعد سیاحتی مقام کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائیپنجابراولپنڈی




Source link

About Daily Multan

Check Also

فیصل آباد میں شادی سے انکار پر لڑکی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا

فیصل آباد میں شادی سے انکار پر لڑکی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published.