انتہا پسندوں کا اکشے کمار کی فلم روک کر مسلمان مخالف فلم دکھانے کا مطالبہ


بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں کا مکروہ چہرہ ایک مرتبہ پھر بے نقاب ہوگیا، تھیٹر میں اکشے کمار کی فلم رکوانے کی کوشش کرکے اس کی جگہ پر صرف مسلمان مخالف فلم لگانے کا مطالبہ کرتے رہے۔ 

 سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زعفرانی اسکارف پہنے ہوئے انتہا پسندوں کا ایک جتھہ سیکیورٹی توڑ کر تھیٹر میں گھس گیا۔

یہ جتھہ مسلمان مخالف نعرے بازی کرتا رہا اور تھیٹر موجود افراد کو زبردستی باہر نکالتا رہا، جبکہ انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ صرف مسلمان مخالف فلم ’کشمیر فائلز‘ کی نمائش کی جائے۔ 

جس وقت انتہا پسند ہندو تھیٹر میں داخل ہوئے تھے اس وقت مشہور بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار کی فلم ’بچن پانڈے‘ نشر کی جارہی تھی، جسے بند کروانے کی کوشش کی گئی۔ 

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ واقعہ ریاست اوڈیسہ میں پیش آیا۔ 

دوسری جانب کئی فلم نمائش کنندگان اس مسئلے کو لے کر سامنے آئے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ان میں سے کئی لوگ گروپس میں آتے ہیں، 10، 20 50 یا 100 بھی ہوتے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ ان میں سے کچھ تو پر سکون انداز میں فلم دیکھتے ہیں جبکہ ان میں ایسے بھی ہیں جو سینما کی حدود میں ہنگامہ برپا کرکے رکھتے ہیں۔ 




Source link

About Daily Multan

Check Also

شدید اسرائیلی دباؤ کے باوجود فلسطینیوں کی نسل کشی پر مبنی فلم ریلیز

فائل فوٹو اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس نے شدید اسرائیلی دباؤ کے باوجود فلسطینیوں کی نسل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *