اندرا گاندھی کی زندگی پر ویب سیریز بنائی جائے گی؟

اندرا گاندھی، فائل فوٹو

بالی ووڈ کی اداکارہ ودیا بالن نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اشارہ دیا ہے کہ ان کی ایک ویب سیریز اندرا گاندھی کی زندگی پر مبنی ہوگی۔

ودیا بالن جن کی حال ہی میں ایک نئی فلم ’جلسہ‘ ریلیز ہوئی ہے، اُنہوں نے اپنی نئی فلم کے پریمیئر سے قبل بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اشارہ دیا کہ ان کی ایک ویب سیریز بھارت کی سابقہ وزیرِ اعظم اندرا گاندھی کی زندگی پر مبنی ہوگی۔

اداکارہ سے اس انٹرویو میں پوچھا گیا کہ ’ کیا یہ سچ ہے کہ ان کے فلمی کیریئر میں ایک وقت ایسا تھا جب اُنہیں 10 بائیوپکس میں کام کرنے کی پیشکش کی گئی تھی؟‘ 

اُنہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ’ بے شک یہ سچ ہے، فلم ڈرٹی پکچر کے بعد، لوگ ان کے پاس صرف بائیوپک ہی لے کر آتے تھے، جیسے کہ مینا کماری، ایم ایس سبولکشمی، کرن بیدی وغیرہ‘۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ’ان میں سے 10 بائیوپکس ایسی تھیں جن کے لیے اُنہیں پیشکش کی گئی‘۔

دورانِ انٹرویو اداکارہ سے یہ بھی پوچھا گیا کہ ’اُنہوں نے ایک بار اندرا گاندھی کی زندگی پر ایک ویب سیریز بنائے جانے کا ذکر کیا تھا، کیا یہ اس پراجیکٹ پر اب بھی سوچا جا رہا ہے؟‘

جس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ ’وہ امید کر رہی ہیں کہ بہت جلد اچھی خبریں مداحوں کے ساتھ شیئر کر سکیں، بس اس حوالے سے وہ اتنا ہی کہیں گی‘۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

کترینہ کیف اور وکی کوشل شادی کی پہلی سالگرہ کہاں منائیں گے؟

فائل فوٹو  بالی ووڈ کی معروف اداکار جوڑی وکی کوشل اور کترینہ کیف کی شادی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *