اندھڑ گینگ کی گرفتاری آئی جی پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے کرلیے گئے

اندھڑ گینگ کی گرفتاری، آئی جی پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے کرلیے …

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) انسپکٹر جنرل(آئی جی ) پنجاب پولیس راؤ سردار کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں اندھڑ گینگ کے مرکزی ملزمان کے ساتھ ساتھ ان کے سہولت کاروں کی گرفتاری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق راؤ سردارعلی خان کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں ویڈیو لنک کانفرنس ہوئی۔ دوران کانفرنس رحیم یار خان میں اند ھڑ گینگ کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے جاری آپریشنز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ آئی جی پنجاب کی اندھڑ گینگ کے تمام ملزمان کی جلد از جلدگرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ  اندھڑ گینگ کے سفاک ملزمان کے علاوہ انکے سہولت کاروں کوبھی قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ پولیس فورس پر عوام کا اعتماد بحال کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔ شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کیلئے سیکیورٹی نفری کی تعداد اور گشت دورانئے میں اضافہ کیا جائے۔سینئر افسران خود فیلڈ میں نکل کرمقامی لوگوں سے ملاقاتیں کرکے احساس تحفظ کو فضا کو بہتر سے بہتر بنائیں۔ ہر قسم کے دباؤ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کیس کو میرٹ کے مطابق جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔کیس کے متعلق ہونے والی تازہ ترین پیش رفت بارے رپورٹس ہفتہ وار بنیادوں پر سی پی او بھجوائی جائیں۔ ڈی پی او رحیم یار خان کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء نے پولیس کی کاروائیوں بارے اجلاس میں بریفنگ دی۔ انکا کہنا تھا کہ اندھڑ گینگ کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے 53ریڈکئے جبکہ کچے کے علاقے میں بھی سرچ آپریشنزجاری ہیں۔ اب تک 14افراد کو ریمانڈ پر بھجوایا گیا ہے جبکہ ہر پہلو سے واقعہ کی تفتیش یقینی بنائی جا رہی ہے۔

مزید :

جرم و انصافعلاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

ننکانہ صاحب میں کشتی کو حادثہ 4بچے ڈوب گئے

ننکانہ صاحب میں کشتی کو حادثہ ،4بچے ڈوب گئے ننکانہ صاحب (ڈیلی پاکستان آن لائن …

Leave a Reply

Your email address will not be published.