انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ایک نظریہ کا نام ، اس سے جڑے نوجوان ہماری پہچا ن ہیں:وزیرمملکت فرخ حبیب 

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ایک نظریہ کا نام ، اس سے جڑے نوجوان ہماری پہچا ن …

لاہور(ڈیلی  پاکستان آن  لائن)وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں نے اقتدار میں لوٹ مار کی، نوجوان کرپشن کے خلاف حکومت کا ساتھ دیں، انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن(آئی ایس ایف) ایک نظریہ کا نام اور اس سے جڑے نوجوان ہماری پہچا ن ہیں،عمران خان کا وژن نوجوانوں کو موقع فراہم کرنا ہے جبکہ آئی ایس ایف ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے، وزیراعظم کی کامیابی میں نوجوانوں کا اہم کردار ہے۔

 گورنر ہاوس لاہور میں انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےفرخ حبیب نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف(پی  ٹی آئی) نوجوانوں کیلئے کامیاب جوان پروگرام لے کر آئی،طلبا یونین سے پہلے طلبا سیاست نظریات پر نہیں چلتی تھی جبکہ انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کی بنیاد نظریے پر رکھی گئی۔انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے لوٹ مار کی جو کہ سب کے سامنے ہے جوکہتے تھے کہ ایک دھیلے کی کرپشن نہیں کی ان کے اربوں روپے کے جعلی اکاونٹس اور ٹی ٹیاں نکل آئیں، نواز شریف کو کرپشن پر سزا ہوئی وہ بیماریوں کے پیچھے بیرون ملک چھپے بیٹھے ہیں جبکہ سابق حکمرانوں نے اقتدار میں آ کر لوٹ مار کی۔

فرخ حبیب نے کہا کہ عمران خا ن کے وژن کے مطابق نوجوان آج اسمبلی کا حصہ اور قومی سیاست میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، کرپشن کے خلاف ہمارا جہاد جاری ہے جس پر آپ جیسے نوجوانوں نے پہرا دینا ہے،انتخابات میں ایک کروڑ 70 لاکھ ووٹوں کی بنیادی وجہ یہ تھی کہ لوگ تبدیلی کے خواہش مند تھے۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تاریخ کے مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے،احساس پروگرام اور سکالر شپ پروگرام کے تحت ملک کے طول وعرض میں ریلیف دیا جا رہا ہے جبکہ ہیلتھ کارڈ کے ذریعے صحت کی بنیادی سہولتوں کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں بالخصوص آئی ایس ایف کی جدوجہد کی وجہ سے عمران خان وزیراعظم بنے، مجھے تحریک انصاف میں لانے کی بڑی وجہ خیبرپختونخوا میں لوکل باڈی کا نظام تھا،پنجاب میں لوگوں نے دیکھا کہ کے پی کے میں کیسے ڈیلیور کیا گیا ،جب تک ایمانداری سے اپنا محاسبہ نہیں کریں گے آگے نہیں بڑھ سکیں گے۔گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کاورکر بلائنڈ سپورٹرنہیں ہے۔بعدازاں وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے طلبا قیادت میں شیلڈز تقسیم کیں اور یوم تاسیس کا کیک بھی کاٹا۔

مزید :

علاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

گجرات میں سپین پلٹ 2 بہنوں کے قتل کا ڈراپ سین قاتل کا پتہ چل گیا

گجرات میں سپین پلٹ 2 بہنوں کے قتل کا ڈراپ سین، قاتل کا پتہ چل …

Leave a Reply

Your email address will not be published.