“انہوں نے اپنے کپڑے خود پھاڑے”فیصل آباد میں چوری کے الزام پر خواتین کو بے لباس کرنے کے معاملے میں اہم پیشرفت

“انہوں نے اپنے کپڑے خود پھاڑے”فیصل آباد میں چوری کے الزام پر خواتین کو بے لباس …

فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)  صنعتی شہر فیصل آباد میں چوری کے الزام پر خواتین کو بے لباس کرنے کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آگئی ۔ 

سپریٹنڈنٹ پولیس(ایس پی)نعیم عزیز کےمطابق دکانداروں کاموقف ہےکہ خواتین نے چوری کی اور پھر خود ہی اپنے کپڑے پھاڑے۔ اس کے علاوہ کچھ سی سی ٹی وی ویڈیوز میں  بھی خواتین کو اپنے کپڑے خود پھاڑتے ہوئے دیکھا گیا ہے، خواتین کے کچھ کپڑے کھینچا تانی میں بھی پھٹے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ دکانداروں کی جانب سے خواتین پر تشدد کی بھی کچھ ویڈیوز سامنے آئی ہیں، تفتیش کے دوران تمام ویڈیوز کا جائزہ لے رہے ہیں ،تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھا جائے گا۔

خیال رہے کہ منگل کی صبح ملت ٹاؤن کے علاقے میں خواتین کو بے لباس کرنے کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ خواتین کا موقف ہے کہ وہ کچرا چننے والی ہیں اور پانی پینے کیلئے دکان میں گئیں جہاں دکانداروں نے ان پر چوری کا الزام لگا کر انہیں سرِ بازار بے لباس کیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس معاملے میں پولیس نے پانچ ملزمان کو گرفتار کر رکھا ہے۔

مزید :

علاقائیپنجابفیصل آباد




Source link

About Daily Multan

Check Also

مریدکے میں با اثر چودھری نے گاؤں کے چوراہے پر محنت کش کو قتل کردیا

مریدکے میں با اثر چودھری نے گاؤں کے چوراہے پر محنت کش کو قتل کردیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published.