انیل کپور ’نانا‘ بننے کی تیاری کرنے لگے


بالی ووڈ اسٹار انیل کپور نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اب اپنی زندگی کے سب سے دلچسپ کردار ’نانا‘ بننے کی تیاری کر رہے ہیں۔

سونم کپور نے آج صبح اپنے ہاں ننھے مہمان کی جلد آمد کی خوشخبری سُنائی تھی، اب انیل کپور نے ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ اب اپنی زندگی کے سب سے دلچسپ کردار ’نانا‘ کے لیے تیاری کر رہا ہوں۔

انسٹاگرام پر اداکار نے سونم کپور اور آنند آہوجا کی تصاویر کو دوبارہ پوسٹ کیا اور کہا ’ہماری زندگی دوبارہ کبھی ایسی نہیں رہے گی اور میں اس سے زیادہ شکر گزار نہیں ہو سکتا۔‘

انہوں نے سونم کپور اور انند کو ٹیگ کرتے ہوئے مزید کہا کہ آپ نے اس ناقابل یقین خبر سے ہمیں حد سے زیادہ خوش کر دیا ہے.

سونم کپور اور آنند آہوجا کی شادی مئی 2018 میں ہوئی تھی، سونم کپور اداکار انیل کپور اور سنیتا کپور کی سب سے بڑی بیٹی ہیں۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

کراچی والوں نے ’کوئیک اسٹائل‘ کے دل جیت لئے

فائل فوٹو کراچی والوں نے ناروے کے مشہور ڈانسر گروپ ’کوئیک اسٹائل‘ کے دل جیت لیے۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *