اوباش نے شادی سے انکار پر لڑکی پر تیزاب پھینک دیا


اوباش نے شادی سے انکار پر لڑکی پر تیزاب پھینک دیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں تیزاب گردی کی ایک اور واردات ہو گئی۔ ایک اوباش نے شادی سے انکار پر لڑکی پر تیزاب پھینک دیا۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق آصف نامی ملزم 25سالہ متاثرہ لڑکی تہمینہ سے شادی کرنا چاہتا تھا، تاہم تہمینہ نے رشتے سے انکار کر دیا۔ 

اس پاداش میں ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ تہمینہ پر تیزاب پھینک دیا جس سے اس کے چہرے اور جسم کے مختلف حصے جل گئے۔ ملزمان لڑکی پر تیزاب پھینک کر فرار ہو گئے تاہم کاہنہ پولیس چند گھنٹے کی تگ و دو کے بعد مرکزی ملزم آصف کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئی۔

 پولیس کے مطابق ملزمان نے گھر میں گھس کر لڑکی پر تیزاب پھینکا۔ واردات کے وقت لڑکی گھر میں اکیلی تھی۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور اس سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

مزید :

جرم و انصافعلاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

 اسمبلی توڑناکوئی مسئلہ نہیں تباہ حال معیشت بچانااصل مقصدہے شیخ رشید

 اسمبلی توڑناکوئی مسئلہ نہیں تباہ حال معیشت بچانااصل مقصدہے، شیخ رشید راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *