اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنے پر گورنر پنجاب نے سیاسی مخالفین کو ناقابل یقین مشورہ دے دیا 

اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنے پر گورنر پنجاب نے سیاسی مخالفین کو …

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا وعدہ پورا کر دیا ہے ،جمہوریت میں ووٹ کے ذریعےکسی بھی حکومت کی کارکردگی کو جانچا جا سکتا ہے،سیاسی مخالفین کو بھی اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینےکےحکومتی اقدام کو سراہنا چاہیے،سالانہ30ارب ڈالر بھجوانے والےبیرون ملک مقیم پاکستانی ہماراسب سےبڑااثاثہ ہیں،اوورسیز پاکستانیو ں کو ووٹ کا حق دینے سےجمہوریت مزیدمضبوط ہوگی،سمندر پار پاکستانیوں کی سہولت کیلئے ڈیجیٹل پورٹل کا آغاز بھی تحر یک انصاف کی اورسیز پاکستانیوں کے لیے محبت کا ثبوت ہے، اورسیز پاکستانی بھی اب پاکستان کے جمہوری عمل کا حصہ بن چکے ہیں ۔

 گور نر ہاؤس میں اورسیز پاکستانیوں کے ہمراہ کیک کاٹنے کی تقریب اور امر یکہ سے آئے اوورسیز پاکستانی نوید انور سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئےچوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف کی حکومت نےاوورسیز پاکستانیوں سے جتنے بھی وعدے کیے انکو پورا کیاجارہاہے، مجھے خوشی ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا بھی حق مل چکا ہے،ووٹ کا حق ملنے سے بیرون ملک مقیم 90 لاکھ پاکستانی اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے،اوورسیز پاکستانیوں کوووٹ کا حق ملنے کی مخالفت کر نیوالی سیاسی جماعتوں کو بھی چاہیے وہ اپنے رویہ پرنظر ثانی کر یں اور اس اقدام کو بھر پور سپورٹ کیا جائے کیونکہ ووٹ کا حق استعمال کر نا اوورسیز پاکستانیوں کا آئینی اور جمہوری حق بھی ہے ۔

گور نر پنجاب نے کہا کہ تحر یک انصاف کی حکومت اوورسیز پاکستانیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتوں کی فراہمی کے لیے اقدامات کر رہی ہے،سمندر پار پاکستانیوں کی سہولت کیلئے ڈیجیٹل پورٹل کا آغاز بھی ہوچکا ہے،پاور آف اٹارنی کا حصول بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے بڑا مسئلہ رہا ہے مگر تحر یک انصاف کی حکومت نے اس کو بھی حل کر دیا ہے، پاور آف اٹارنی کی آن لائن تصدیق اور اجرا سے ہزاروں پاکستانیوں کو فائدہ ہو گا، بیرون ملک مقیم پاکستانی محنت کش ہیں اور ان کی ترسیلات زر سے ہی ملک چل رہا ہے۔

چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ملک کی زیادہ قدر ہوتی ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ ملک ترقی کرے ،اوورسیز پاکستانی سب سے زیادہ محب وطن ہیں، ماضی میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کی بجائے مشکلات بڑھائی گئیں مگر جب حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کو ریلیف اور سہولتیں دیں تو آج وہ پاکستان میں زیادہ سے زیادہ سر مایہ کاری کر رہے ہیں، موجودہ حکومت سمندر پار پاکستانیوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے۔

گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ عوام نے تحر یک انصاف کو پانچ سال حکومت کا مینڈ یٹ دیا ہے، حکومت ملک کو آگے اور سیاسی مخالفین ملک کو پیچھے لیکر جانا چاہتے ہیں ،آئینی مدت پوری کر نا تحر یک انصاف کی حکومت کا آئینی اور جمہوری حق ہے، پہلی بار پاکستان میں اداروں کی مضبوطی کے لیے حقیقی معنوں میں کام ہورہا ہے ،پاکستان کو درپیش چیلنجزسے نمٹنے کیلئے تما م سیاسی و مذہبی جماعتوں کو اپنا مثبت کردار اداکر ناہوگا۔

مزید :

علاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

عمران خان کے ملتان جلسے میں مریم نواز کے بارے میں الفاظ،  حامد میر، سلیم صافی اور غریدہ فاروقی کی سابق وزیر اعظم پر کڑی تنقید

عمران خان کے ملتان جلسے میں مریم نواز کے بارے میں الفاظ،  حامد میر، سلیم …

Leave a Reply

Your email address will not be published.