او آئی سی اجلاس سے متعلق بلاول کا بیان سن کر دکھ پہنچا، طاہر اشرفی


وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ او آئی سی اجلاس کے بارے میں بلاول کا بیان سن کر حیرت ہوئی اور دکھ پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ حکومت کا نہیں ریاستِ پاکستان کا ایونٹ ہے، بلاول کو ایسے وقت میں یہ بات نہیں کرنی چاہیے تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ حزبِ اقتدار اور حزبِ اختلاف دونوں سے اپیل ہے کہ وہ چوبیس مارچ تک جلسے جلوس روک دیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں اپوزیشن قائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ اگر اسپیکر پیر کے دن عدم اعتماد پیش نہیں کرتے تو ہم ایوان سےنہیں اٹھیں گے، پھر دیکھتے ہیں آپ او آئی سی کی کانفرنس کیسے کرتے ہیں؟

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ہم انتظار کر رہےتھے کہ او آئی سی کانفرنس پرامن طریقے سے گزرے، سب چاہتےہیں او آئی سی کانفرنس ہو، مناسب طریقے سے ہو۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کا جلسہ آج کراچی میں ہوگا

پاکستان پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کا مرکزی جلسہ آج نشتر پارک کراچی میں ہوگا۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *