آئی جی سندھ مشتاق مہر کو عہدے سے ہٹادیا گیا

مشتاق مہر کو آئی جی سندھ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا، کامران فضل قائم مقام آئی جی مقرر کیے گئے ہیں۔

انسپکٹر جنرل پولیس سندھ کے عہدے سے مشتاق احمد مہر کو ہٹا دیا گیا ہے اور اب ان کی جگہ پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 21 کے سینئر افسر کامران فضل کو جنرل پولیس کے عہدے کا چارج دے دیا گیا ہے۔

مشتاق مہر کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن 

حکومت پاکستان کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے سیکشن آفیسر کے آج جاری کردہ احکامات کے مطابق پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 22 کے سینئر افسر مشتاق احمد مہر کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سینئر پولیس افسر محسن بٹ کو انسپکٹر جنرل پولیس سندھ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حکومت سندھ نے ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر کامران فضل کو آئی جی سندھ کا اضافی چارج دے دیا ہے۔

ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر کامران فضل کو آئی جی سندھ کا اضافی چارج دینے کا نوٹیفکیشن
ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر کامران فضل کو آئی جی سندھ کا اضافی چارج دینے کا نوٹیفکیشن

قائم مقام آئی جی سندھ ڈاکٹر کامران فضل14جولائی2022  کو ریٹائر ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ مشتاق مہر کو وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد28 فروری  2020ء میں آئی جی سندھ تعینات کیا گیا تھا۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

احسن اقبال کی بجٹ 2019 پر تنقید کی ویڈیو وائرل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر احسن اقبال کی 2019 میں پی …

Leave a Reply

Your email address will not be published.