آج عمران خان بہت بڑا اعلان کریں گے، فیاض الحسن چوہان

آج  ملکی سیاست کی ایک نئی تاریخ رقم ہو گی، فیاض چوہان

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ آج پارٹی چیئرمین عمران خان ایک بہت بڑا اعلان کریں گے۔

مینار پاکستان پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اسی مینار پاکستان کے سائے میں قرارداد پاکستان پاس ہوئی تھی، آج اسلام آباد، پشاور اور کراچی سے بڑا جلسہ ہوگا اور ملکی سیاست کی ایک نئی تاریخ رقم ہو گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کابینہ بیرونی آقاؤں کی ہدایت پر بنائی گئی ہے، میں اپیل کروں گا کلبھوشن یادیو کو بھی کابینہ کا حصہ بنا دیا جائے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ رکن پنجاب اسمبلی آسیہ امجد موت و حیات کی کشمکش میں ہیں، انہیں میری آنکھوں کے سامنے مکا مارا گیا۔

خیال رہے کہ آج پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) لاہور میں جلسے کرنے جارہی ہے، جس میں عمران خان سمیت دیگر رہنما خطاب کریں گے۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

فواد چوہدری ناسور ہے، پی ٹی آئی کارکنان

فوٹو: گریب/جیو نیوزجہلم میں پاکستان تحریک انصاف کے ناراض کارکنوں نے گرفتار رہنما فواد چوہدری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *