آصف زرداری اور ملک ریاض کی کال سچ ہے، رانا ثناء اللّٰہ


وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے سابق صدر آصف علی زرداری اور بزنس ٹائیکون ملک ریاض کی مبینہ کال کو بالکل سچ قرار دے دیا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اس آڈیو لیک سے پہلے بھی بتاتے رہے ہیں کہ کیسے عمران خان ان سے این آر او مانگنے کی کوشش کرتے رہے۔

وزیرداخلہ رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ چیئرمین نیب کیلئے جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کے نام پر ابھی فیصلہ نہیں ہوا لیکن جسٹس (ر) مقبول باقر ایک معتبر شخص ہیں جن کا نام زیرغور ہے۔

رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ ہوسکتا ہے اگلے دو روز میں چیئرمین نیب کیلئے حتمی نام کا اعلان ہوجائے۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

بلاول صاحب! حقائق قبول کیجئے، ضمنی الیکشن سے مت ڈریے، حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *