آصف زرداری اور چوہدری شجاعت کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

آصف زرداری اور چوہدری شجاعت کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

گجرات (ویب ڈیسک) سابق صدر آصف زرداری اور مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے درمیان ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق آصف زرداری  نے  ملاقات میں چوہدری شجاعت کو ان کے بیٹے سالک حسین کو کابینہ میں شامل کرنے کی پیشکش کی۔چوہدری شجاعت کو مخاطب کرتے ہوئے آصف زرداری کا کہنا تھا کہ آپ کا شکرگزار ہوں کہ سیاسی بحران میں آپ نے عہد نبھایا۔ آپ نے جو کہا وہ کیا، آپ مین آف کمٹمنٹ ہیں۔ ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت حسین کا بھی کہنا تھا کہ آصف علی زرداری ایسے رہنما ہیں جو کہتے ہیں نبھاتے ہیں۔ سالک حسین جلد وفاقی کابینہ میں شامل ہوجائیں گے۔ مسلم لیگ ق کے طارق بشیر چیمہ پہلے ہی وفاقی کابینہ کا حصہ بن چکے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق صدر آصف زرداری نے چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ پرملاقات کی تھی جس میں انہوں نے سیاسی صورتحال پر ساتھ دینے پر مسلم لیگ ق کے صدر کا شکریہ ادا کیا تھا۔

مزید :

علاقائیپنجابگجرات




Source link

About Daily Multan

Check Also

بھکر میں بس اور کار کی ٹکر ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

بھکر میں بس اور کار کی ٹکر ،ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *