اپنے ہی بیٹے کو قتل کر نے والا باپ گرفتار

اپنے ہی بیٹے کو قتل کر نے والا باپ گرفتار

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ٹیکسلا پولیس نے اپنے ہی بیٹے کو قتل کرنے والا باپ 72 گھنٹوں میں گرفتار کرلیا ۔

پولیس کے مطابق ملزم محمد عباس نے تین روز قبل معمولی تلخ کلامی پرفائرنگ کرکے اپنے بیٹے بہادر خان کو قتل کر دیا تھا،ملزم واردات کے بعد فرار ہو گیا تھا،واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا، اے ایس پی ٹیکسلا کی سربراہی میں ایس ایچ او ٹیکسلا اور ان کی ٹیم نے قتل کے ملزم کو گرفتارکیا۔ایس پی پوٹھوہار کا  کہنا  تھا  کہ  ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سز ادلوائی جائے گی۔دوسری  طرف  سی پی او ساجد کیانی  نے  کہا  ہے  کہ  سنگین مقدمات میں ملزم کی گرفتاری انصاف کی فراہمی کے لئے اہم ہے،

مزید :

علاقائیپنجابراولپنڈی




Source link

About Daily Multan

Check Also

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا صوبے بھر میں انسداد ڈینگی کیلئے مؤثر مہم چلانے کا حکم 

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا صوبے بھر میں انسداد ڈینگی کیلئے مؤثر … لاہور …

Leave a Reply

Your email address will not be published.