اپوزیشن استعفے دینے کی ہمت رکھتی ہے نہ لانگ مارچ کی وزیر اعلیٰ پنجاب

اپوزیشن استعفے دینے کی ہمت رکھتی ہے نہ لانگ مارچ کی ، وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن استعفے دینے کی ہمت رکھتی ہے نہ ہی  ان میں لانگ مارچ کی ہمت ہے ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے بیان میں کہا کہ عوام استعفے اورلانگ مارچ کی باتیں سن کر لوگ تنگ آچکے ہیں، عوام کے مستردشدہ عناصرکے ہاتھ پہلے کچھ آیا ہے نہ آئندہ آئے گا۔آزمائش کی گھڑی میں ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنانے والے عناصر بے نقاب ہو چکے ہیں،  اپوزیشن نے پہلے کورونا پر سیاست چمکائی پھرڈینگی پر،  اپوزیشن کا منفی کردار تاریخ کا حصہ بن چکا ہے۔

سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ  وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے کورونا سے نمٹنے کیلئے بروقت اور دور اندیش فیصلے کئے ہیں، حکومت کی کامیاب حکمت عملی کے باعث دیگر ممالک کی نسبت پاکستان میں کورونا کا پھیلاؤ کم ہوا، وزیراعظم  کی انسداد کورونا کے موثر پالیسی اور اقدامات کو عالمی سطح پر سراہا گیا ۔

انہوں  نے مزید کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے منفی سیاست کر کے قومی یکجہتی کو نقصان پہنچایا،  ہمیں اپوزیشن بھی وہ ملی جو صرف بیان بازی اور پراپیگنڈا کرنے کی ماہر ہے، ہر معاملے پر پوائنٹ سکورنگ ان کاشیوہ ہے۔ 

مزید :

قومیعلاقائیپنجاب




Source link

About Daily Multan

Check Also

برقع پہن کر ڈکیتیاں کرنیوالے گروہ کے 5 ملزمان پکڑے گئے

برقع پہن کر ڈکیتیاں کرنیوالے گروہ کے 5 ملزمان پکڑے گئے قصور (ویب ڈیسک) تھانہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published.