لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکمران جماعت پاکستان تحریک ا نصا ف(پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنمااور نارکوٹیکس کنٹرول کمیٹی پنجاب کے چیف کوآرڈی نیٹر چوہدری فواد رسول بھلر نے کہاہے کہ عوام کا عمران خان پر اعتماد مثالی اور غیر متزلزل ہے،حکومت عوا می مسائل کے حل کیلئے خلوص دل اور نیت نیتی کے ساتھ جوش و جذبہ سے کام کررہی ہے، پیپلز پارٹی اور نواز لیگ سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کی ہر محاذ پر شکست نوشتہ دیوار ہے۔
لاہور میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے چوہدری فواد رسول بھلرکا کہنا تھا کہ عوامی طاقت سے اقتدار میں آکر لوٹ مار کرنے والوں نے جمہوری نظام کو تباہ کیا ، دولت کا لالچ دے کر الیکشن جیتنے والےعوام کی خدمت نہیں بلکہ برسر اقتدار آکرلوٹ مارکرتےہیں،جس سےجمہوری نظام تباہ ہوجاتاہےجو کسی طرح بھی ملک و قوم کےمفاد میں نہیں، اپوزیشن جماعتیں حکومت کو بلیک میل کرنے کی خاطر بے جا تنقید کا بازار گرم کئے ہوئے ہیں مگر انہیں منہ کی کھانا پڑے گی ۔
انہو ں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان پوری ایمانداری کیساتھ ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی کیلئے کام کر رہے ہیں، حکومت کی کامیاب پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں معیشت میں بہتری آئی ہے،حکومت اپنی مدت پوری کریگی، اپوزیشن والے احتجاج اورحکومت کے خلاف سازشوں کی بجائے آئندہ عام انتخابات کا انتظار کریں۔