’اپوزیشن نے کورونا ،ڈینگی اور اہم ایشوز پر صرف سیاست چمکائی‘وزیراعلیٰ پنجاب حکومت مخالف جماعتوں پر برس پڑے 

’اپوزیشن نے کورونا ،ڈینگی اور اہم ایشوز پر صرف سیاست چمکائی‘وزیراعلیٰ …

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ  اپوزیشن نے کورونا ،ڈینگی اور دیگر اہم ایشوز پر صرف سیاست چمکائی،یہ عناصر اب مہنگائی پر پوائنٹ سکورنگ کررہے ہیں،اپوزیشن کو عوام کانہیں اقتدار کا درد ہے،حکومتی اقدامات کے باعث اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہورہی ہے اور پنجا ب میں آٹا، چینی اور دیگر اشیائے ضروریہ مقررکردہ نرخوں پر دستیاب ہیں ،مصنوعی مہنگائی کےذمہ دارو ں  کےخلاف بلاامتیاز کارروائی جارہی ہے،عوام کی مشکلات کا پورا احساس ہے،احساس راشن پروگرام سے عام آدمی کو حقیقی ریلیف ملے گا۔

وزیراعلی  پنجاب نے کہاکہ  معیشت کی اے بی سی سے ناواقف اپوزیشن صرف سیاسی بیان بازی کررہی ہے،یہ لوگ صرف پاکستان کی ترقی کو روکنے کے درپے ہیں ،منفی سیاست کرنے والے یاد رکھیں کہ ان کی آر پار ،استعفوں اورلانگ مارچ کی سیاست کی پاکستان میں کوئی گنجائش نہیں۔انہوں  نے کہاکہ سابق ادوار میں سرکاری وسائل کو بے دردی سے لوٹا گیا،ماضی کے حکمرانوں نے اقتدار کو منی لانڈرنگ اورکک بیکس کے لئے استعمال کیا،وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت نے شفاف پاکستان کی بنیاد رکھی ہے۔

مزید :

علاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

جانوروں میں لمپی سکن کے حملے تیزہونے سے لاکھوں مویشی متاثر

جانوروں میں لمپی سکن کے حملے تیزہونے سے لاکھوں مویشی متاثر لاہور (ڈیلی پاکستان آن …

Leave a Reply

Your email address will not be published.