اپٹما نے پنجاب میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کو سپلائی کی جانے والی گیس کی قیمت میں اضافہ مسترد کردیا

اپٹما نے پنجاب میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کو سپلائی کی جانے والی گیس کی قیمت میں …

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما)پنجاب  عبدالرحیم ناصر نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو سپلائی کی جانے والی گیس کی قیمت میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان فوری مداخلت کر کے بے جا اضافے کو واپس لیں۔

چیئرمین نادرن زون حامد زمان اور سینئر وائس چیئرمین کامران ارشد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ اور خیبر پختونخوا ہ کے مقابلے میں پنجاب میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لئے گیس کی قیمت میں اضافہ ناقابل قبول ہے، امید ہے وزیر اعظم بغیر وقت ضائع کئے صورت حال کا نوٹس لیں گے اور ایکسپورٹ انڈسٹری کو یکساں اور مسابقتی نرخوں پر گیس کی سپلائی یقینی بنائیں گے کیونکہ پنجاب میں ایکسپورٹ انڈسٹری کے لئے گیس کی قیمت نہ صرف اندرون ملک بلکہ بھارت اور بنگلہ دیش کے مقابلے میں بھی بڑھ گئی ہے۔چیئرمین اپٹما نارتھ زون حامد زمان نے کہا کہ یہ صرف پنجاب کے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے دیگر صوبوں کو سستی انرجی گیس فراہم کی جارہی ہے دیگر صوبوں میں 4.5 ڈالر ہے جبکہ پنجاب کا ریٹ بڑھا دیا گیا ہے، سب کو برابر رکھیں پنجاب کو کیوں زیادہ پیسے دینے پڑتے ہیں؟۔

مزید :

علاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

دل کا مریض پاکستانی جسے مالی مدد کی ضرورت پڑگئی 

دل کا مریض پاکستانی جسے مالی مدد کی ضرورت پڑگئی  لاہور (ویب ڈیسک) کہاوت مشہور …

Leave a Reply

Your email address will not be published.