اڈیالہ جیل کے قیدیوں کو پاکستان اور آسٹریلیا کا سیمی فائنل دکھانے کیلئے کیا انتظامات کیئے جارہے ہیں؟ جانئے

اڈیالہ جیل کے قیدیوں کو پاکستان اور آسٹریلیا کا سیمی فائنل دکھانے کیلئے کیا …

راولپنڈی(ویب ڈیسک) پاکستان آسٹریلیا سیمی فائنل میچ اڈیالہ جیل میں قیدی براہ راست میچ دیکھ سکیں گے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق دبئی میں جاری ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا سیمی فائنل آج پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین کھیلا جائے گا، میچ سے لطف اندوز ہونے کے لئے ملک بھر میں بڑی اسکیرینیں لگائی جارہی ہیں، دوسری جانب اڈیالہ جیل کی انتظامیہ نے بھی قیدیوں کو براہ راست میچ دکھانے کے انتطامات کرلئے ہیں، اور اب قیدی بھی سیمی فائنل میچ سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

جیل حکام کے مطابق 6000 سے زائد قیدیوں کے لیے بیرکوں میں ایل سی ڈیز لگائی ہیں، جیل میں قید خواتین اور کم عمر بچے بھی میچ دیکھ سکیں گے، قیدی میچ کے دوران ہلہ گلہ بھی کرسکیں گے تاہم اس دوران تمام بیرکوں کی سیکورٹی سخت رہے گی، براہ راست میچ ٹرانسمیشن کے لیے پاور بیک اپ کا بھی بندوبست کیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائیپنجابراولپنڈی




Source link

About Daily Multan

Check Also

 تفتیشی اداروں میں مبینہ حکومتی مداخلت پرازخود نوٹس کے بعد  وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا بیان سامنے آگیا 

 تفتیشی اداروں میں مبینہ حکومتی مداخلت پرازخود نوٹس کے بعد  وزیر داخلہ رانا … لاہور …

Leave a Reply

Your email address will not be published.