’اگرآئندہ انتخابات ای وی ایم مشین سےہو جائیں تو میرا نام فواد چوہدری رکھ دینا ‘طلال چوہدری نےمنہ پر ہاتھ پھیرتے ہوئےچیلنج دے دیا

’اگرآئندہ انتخابات ای وی ایم مشین سےہو جائیں تو میرا نام فواد چوہدری رکھ …

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کےرہنماطلال چوہدری نےکہاہےکہ ڈنڈے کے زور پراور متنازعہ ترین قانون پاس کر کے دھاندلی کر نے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے ، یہ کہاں بیٹھے ہیں?اگرالیکٹرانک ووٹنگ مشین(ای وی ایم)مشین سے انتخابات ہو جائیں تو میر انام بیشک تبدیل کر کے”فواد چوہدری” رکھ دینا۔ 

نجی ٹی وی چینل”دنیا نیوز”کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ تحریک لبیک چھوٹی سی  پارٹی تھی وہ ان سے سنبھالی نہیں گئی ،ناک سے لکیریں نکالی ہیں، اگرسیدھی انگلی سے گھی نہیں نکلے گا تو دوسری سے نکالیں گے،کوئی متنازعہ قانون جس سے انتخابات ہوں اسے نہ پارلیمنٹ سےمنظو ر ہونےدیں گےبلکہ پوری کوشش کریں گے،  سڑکوں پرآئیں گے  اور ہر وہ چیزیں استعمال کریں گے جو ہمارے پاس ہیں۔انہوں نے منہ پر ہاتھ پھیرتے ہوئے کہا کہ اگر ای وی ایم مشین سے انتخابات ہو جائیں تو میر انام بیشک تبدیل کر کے طلال چوہدری سے تبدیل کر کے فواد چوہدری رکھ دینا، یہ کہاں بیٹھے ہوئے ہیں ، یہ بچے ہیں، ایسی تیسی اگر یہ دھونس او ردھاندلی سے انتخابات کر ادیں ،بالکل ایسا ہوگا نہ ہی ایسے قانون کی کوئی حیثیت ہے۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ لوگ ضمیر کی آواز پر کھڑے ہو جاتے ہیں سارے پلاٹوں پر نہیں بکتے،سارے عہدوں پر نہیں بکتے اور نہ ہی سارے کسی لالچ پر بکتے ہیں بلکہ وہ کھڑے ہو جاتے ہیں ،لوگوں کا ابھی ضمیر باقی ہے ،سارے ثاقب نثار تو نہیں ہیں ،ارشد ملک کی ویڈیو کس نے کیئریر کی ،اس کے مرنے کا انتظار کیا گیا ،اس کا فیصلہ موجود ہے لیکن کہا گیا کہ وہ عدلیہ کے ماتھے پر داغ ہے،یعنی ماتھے پر داغ کو ویسے ہی لگا رہنے دینا ہے؟فیصلہ تو ویسے کا ویسا ہی موجود ہے،کون کون سی چیزیں بتاوں؟وہ جو لوگ منہ چھپا کر عدالتوں سے نکلتے تھے وہ کون تھے ؟وہ فیصلے جو سرینا کے لفافے میں آتے تھے وہ کون تھا ؟اس کے بعد یہ ویڈیوز ،یہ سچ کسی دن تو آنا ہے نا ،جب ہم سے منی ٹریل مانگی تھی ہم نے دے دی تھی لیکن ججوں کی ویڈیو ٹریل نکال کر ان کو بلیک میل کیا گیااور ارشد ملک بلیک میل ہوا ہے،اب سچ کو سامنے آنے دیں۔

مزید :

علاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

لاہور میں نکاح رجسٹراروں کی تعداد کتنی ہے؟ رپورٹ سامنے آگئی

لاہور میں نکاح رجسٹراروں کی تعداد کتنی ہے؟ رپورٹ سامنے آگئی لاہور (عامر بٹ) پنجاب …

Leave a Reply

Your email address will not be published.