ایاز امیر کی مقتولہ بہو کے اہلِ خانہ میت لینے اسپتال پہنچ گئے

—فائل فوٹو

اسلام آباد میں شوہر شاہ نواز کے ہاتھوں قتل ہونے والی صحافی ایاز امیر کی بہو سارہ انعام کی میت لینے کے لیے ان کے اہلِ خانہ اسپتال پہنچ گئے۔

مقتولہ سارہ انعام کی میت 6 دن سے پمز کے سرد خانے میں موجود ہے۔

سارہ انعام کے بھائی اور کزن ان کی میت لے کر شہزاد ٹاؤن جائیں گے۔

آج نمازِ ظہر کے بعد سارہ انعام کی نمازہِ جنازہ ادا کی جائے گی جس کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ جمعہ 23 ستمبر کو اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد میں سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہ نواز نے نہایت سفاکی سے اپنی اہلیہ سارہ کو ڈمبل کے وار کر کے قتل کر دیا تھا۔

ملزم شاہ نواز کو پولیس نے جائے واردات سے گرفتار کر لیا تھا۔

ملزم کی والدہ ثمینہ شاہ اور والد ایاز امیر کو مقتولہ سارہ کے چچا اور چچی نے بطور ملزم نامزد کیا تھا، جس کے بعد ایاز امیر کو اعانتِ جرم کی دفعہ 109 میں گرفتار گرفتار کر لیا گیا تھا۔

اسلام آباد کی عدالت نے ایاز امیر کو گزشتہ سماعت کے موقع پر ایک روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیا تھا۔

گزشتہ روز ریمانڈ ختم ہونے پر ایاز امیر کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پولیس نے ان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

سینئر سول جج نے عدم ثبوت کی وجہ سے ایاز امیر کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا حکم دے دیا تھا۔

عدالت کے حکم کے بعد شہزاد ٹاؤن پولیس نے ایاز امیر کو رہا کر دیا گیا تھا۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

پنجاب اسمبلی میں PTI کے اقلیتی رکن مستعفی

فائل فوٹو پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے اقلیتی رکن سیموئل یعقوب مستعفی ہوگئے۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *