ایشوریا رجنی کانت کا انسٹاگرام پوسٹ میں دلچسپ انکشاف


بھارتی سپر اسٹار رجنی کانت کی صاحبزادی، اداکار دھنوش کی سابقہ اہلیہ اور فلم ڈائریکٹر ایشوریا نے اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں دلچسپ انکشاف کیا ہے۔

ایشوریا رجنی کانت کی انسٹاگرام پوسٹ میں کچھ بھی واضح نہیں ہے، لیکن چند اشارے ہیں، لیکن وہ اشارے کیا ہیں؟ اس سے کیا بات سامنے آئی ہے؟

بھارتی میڈیا نے ایشوریا رجنی کانت کی پوسٹ سے یہ خبر نکالی ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی کا پہلا بالی ووڈ پراجیکٹ کرنے کافیصلہ کیا ہے۔

ایشوریا رجنی کانت نے اتوار کو رات گئے انسٹاگرام کے اسٹوری سیکشن میں اپنی تصویر کے ساتھ کیپشن میں کچھ درج کیا اور بتایا کہ کچھ دلچسپ ہونے جارہا ہے۔

وہ اس وقت بخار اور چکر آنے کے باعث اسپتال میں داخل ہیں، جہاں سے انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی۔

انسٹاگرام پر جاری تصویر میں ایشوریا رجنی کانت کو صوفے پر بیٹھ کر آئی پیڈ سے کام کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

تصویر کے ساتھ اپنے کیپشن میں لکھا کہ اسکرپٹ ریڈنگ آئی پیڈ بمقابلہ کاغذ کی کاپی، صفحہ پلٹنے سے اب اسے نیچے کرنا، میری یہ کنفوژن کیمرے نے پکڑلی۔

رپورٹ کے مطابق امیتابھ بچن کی فلم جھنڈ کے پروڈیوسر مینو اروڑہ کے ساتھ ایشوریا رجنی کانت اپنا پہلا بالی ووڈ پروجیکٹ کرنے جارہی ہیں، جس کا نام ’او ساتھی چل‘ ہوسکتا ہے۔

ایشوریہ رجنی کانت کی انسٹاگرام پوسٹ سے تو نہیں لگتا کہ وہ بالی ووڈ پروجیکٹ سے متعلق ہے لیکن ذرائع کہتے ہیں کہ اس حوالے سے جلد اعلان متوقع ہے۔

قریبی لوگوں کا کہنا ہے کہ ایشوریا اپنی پہلی ہندی فلم کی ہدایت کاری دیں گی جو ایک سچی محبت کی کہانی پر مبنی ہے، جس کا ذکر چند سال قبل میڈیا پر ہوچکا ہے۔

مینو اروڑا نے خبر کی تصدیق کی اور کہا کہ یہ سچ ہے لیکن وہ اس حوالے سے زیادہ بات نہیں کرسکتے، معاملہ ابتدائی مرحلے میں ہے، ہم ابھی اسکرپٹ پر عمل کررہے ہیں اور پھر کاسٹ کا مرحلہ آئے گا۔

ایشوریا رجنی کانت نے ایک میوزک ویڈیو کی ہدایت کاری بھی کی، جس کا نام مسافر ہے جو 22 مارچ کو ریلیز ہورہی ہے۔

ایشوریا اور دھنوش نے 17 سالہ اذدواجی زندگی کے بعد مشترکہ طور پر علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

پسوڑی کا جادو ارجیت سنگھ کے سر چڑھ کر بولنے لگا

فائل فوٹو پسوڑی کا جادو ارجیت سنگھ کے سر چڑھ کر بولنے لگا، انہوں نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *