ایف آئی اے کی کارروائی، انسانی اسمگلنگ کا انتہائی مطلوب ملزم گرفتار


وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے انسانی اسمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق خیبرپختونخوا زون نے ریڈ بک کے انتہائی مطلوب ملزم نوروز خان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم پر شہریوں سے بیرون ملک نوکری کا جھانسہ دے کر 10 لاکھ سے زائد کی رقم لینے کا الزام ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے خلاف 2017 میں اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل پشاور میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ترجمان کے مطابق ایف آئی اے ٹیم نے انسانی اسمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران نوروز خان کو پشاور سے گرفتار کیا ہے۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

چیف جسٹس سمیت سپریم کورٹ کے 4 ججز کوئٹہ پہنچ گئے

فائل فوٹو چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال سمیت سپریم کورٹ کے چار جسٹس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *